12:52 , 21 اکتوبر 2025
Watch Live

شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر

شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان
شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ وہ جنوبی افریقا کے خلاف آئندہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر ہونے کے بعد محمد رضوان کپتانی سے باہر ہو گئے ہیں۔

یہ فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور قومی سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک تھے۔ اجلاس کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو باضابطہ طور پر ون ڈے کپتان بنانے کا اعلان کیا گیا۔

یہ سیریز 4 نومبر سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ شاہین شاہ آفریدی اب اس سیریز میں پہلی بار پاکستان کی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس سے پہلے وہ ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی کا تجربہ حاصل کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے کے لیے تیار

شاہین آفریدی پاکستان کی جانب سے اب تک 66 ون ڈے، 92 ٹی ٹوئنٹی اور 32 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے مجموعی طور پر 249 وکٹیں حاصل کی ہیں، اور شاندار کارکردگی کی وجہ سے ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔

یاد رہے کہ شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر ہونے کے بعد کرکٹ شائقین کی نظریں اب ان کی قیادت میں ٹیم کی کارکردگی پر ہوں گی۔ توقع ہے کہ وہ ٹیم کو نئے جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں اتاریں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION